میرابس چلے تو بجلی 300 روپے یونٹ ،پٹرول 500 روپے لیٹر کردوں،مخدوم احمد محمود
ہم دبئی سے سستا تیل بیچ رہے ہیں، لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا، ملک بچانے کیلیے گیس کی قیمت گنا بڑھادی جائے، صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک کوبچانے کیلیے غریبوں کو زندہ درگور کرنے کا فارمولا پیش کردیا۔
کہتے ہیں میرا بس چلے تو بجلی 300 روپے لیٹر اور پٹرول 500 روپے لیٹر کردوں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف ڈیل کھٹائی میں پڑنے پر سیاست بچانے کی کوشش، پٹرول 5 روپے سستا
ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
ایک تقریب سے خطاب میں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ہم دبئی سے سستا تیل بیچ رہے ہیں، میرے بس میں ہو تو پیٹرول 500 روپے لٹر کردوں، اس فیصلے کے بعد بھی سڑکوں پر گاڑیوں کا رش کم نہ ہو تو مزید 100 روپے کا اضافہ کردوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو چھوڑ کر باقی سب کے لیے فی یونٹ 100 روپے کردوں، بجلی کا یونٹ 100 روپے کا ہو تو کوئی بھی ہیوی لائٹس نہیں جلائے گا۔
غریبوں کی”غم خوار“پارٹی کے رہنما نے گیس بحران پر بھی حل پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بچانے اور گیس بحران سے نکلنے کےلیے گیس کی قیمت 10 گنا بڑھادی جائے۔سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا۔









