شاندانہ گلزار نے عورت مارچ کو عورتوں کیلیے باعث شرمندگی قرار دیدیا
حقوق کی بات کرنے والاکوئی بھی گروپ سیاست کرے گا تو اس کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی، عورت مارچ کراچی نے خان پر کھلم کھلا حملہ کیا، شاندانہ گلزار
تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نےعورت مارچ کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے پر اسے خواتین کیلیے باعث شرمندگی قرار دے دیا۔
شاندانہ گلزار نے غیرملکی ڈونرز سے عورت مارچ کے منتظمین کی شکایت لگانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری کے فیصلے اور گھر میں نظربندی کی افواہیں غلط نکلیں
عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف تھانہ ریس کورس پارک میں مقدمہ درج
اندانہ گلزار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”عورت مارچ اپنے نام کیلیے باعث شرمندگی ہے، میں جلد ہی ان کے بین الاقوامی ڈونرز سے بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے، بدسلوکی اور عصمت دری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے“۔
2/n. I have supported Aurat March openly, on TV & in print media. I defended “Mera jism, meri marzi” with all its connotations. I collaborated with Aurat March for SDG5. I will always support any cause that supports any girl/woman. What I cannot & will not condone is their
— ShandanaGulzarKhan (@ShandanaGulzar) March 5, 2023
انہوں نے کہاکہ”میں نےٹی وی اور پرنٹ میڈیا میں عورت مارچ کی کھل کر حمایت کی ہے، میں نے’میرا جسم، میری مرضی‘کے نعرے کا اس کےمکمل مفہوم کے ساتھ دفاع کیا، میں نے ایس ڈی جی 5 کیلیے عورت مارچ کے ساتھ تعاون کیا،میں خواتین کےحق میں کسی بھی مہم کی حمایت کروں گی لیکن جو میں نہیں کر سکتی اور نہ ہی جس پر میں ان کو معاف کروں گی وہ اس حکومت کے آنے کے بعد سے خواتین کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق تمام معاملات پر ان کی سیاسی خاموشی ہے“۔
4/n. hate Khan or his politics, that your right and your problem. You want to vote for his opponents, that’s your right and that’s fine. What is not fine is using your cause to support politicians you approve of. Don’t use a cause as sacred as women’s rights to do it.
— ShandanaGulzarKhan (@ShandanaGulzar) March 5, 2023
انہوں نے کہاکہ”حقوق کی بات کرنے والاکوئی بھی گروپ سیاست کرے گا تو اس کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی، عورت مارچ کراچی نے خان پر کھلم کھلا حملہ کیا ، اگر آپ خان یا ان کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں تو یہ آپ کا حق اور آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ اس کے مخالفین کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، یہ آپ کا حق ہے اور یہ ٹھیک ہے مگر جو چیز ٹھیک نہیں ہے وہ اپنے مقصدکا اپنے من پسند سیاستدانوں کے لیے استعمال ہے ،خواتین کے حقوق جیسے مقدس مقصد کا ایسا استعمال نہ کریں“۔
6/n. Abuse of Khans wife & sisters, non- political women. Silence. Dirty videos of women politicians. Silence.
Where was the protest ? I will still support Aurat March provided 1. Stop playing politics or 2. openly declare your support or partisanship. That is straightforward.— ShandanaGulzarKhan (@ShandanaGulzar) March 5, 2023
انہوں نے کہاکہ”مقصد کے ساتھ مخلص بنیں ، ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے۔ کیا عورت گروپ کے کسی نے اعظم سواتی کی اہلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مذمت کی ہے؟ سب خاموش رہے، ایف نائن پارک ریپ کو پیمرا نے بلیک آؤٹ کر دیا۔ اس پر بھی خاموشی چھائی رہی، حالیہ بلوچ خاتون قرآن مجید کے ساتھ زندگی کی بھیک مانگتی رہی مگر اس پر بھی خاموشی،خان کی اہلیہ اور بہنوں، غیر سیاسی خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر بھی خاموشی رہی، خواتین سیاستدانوں کی گندی ویڈیوز پر بھی خاموشی چھائی رہی۔احتجاج کہاں تھا؟ “۔
انہوں نے کہاکہ”میں اب بھی عورت مارچ کی حمایت اس شرط پر کروں گی کہ وہ سیاست کرنا بند کرے، کھل کر اپنی حمایت یا طرف داری کا اعلان کریں،یہ سیدھی سی بات ہے“۔