کیا مریم نواز عمران خان کی بارہویں کھلاڑی بن گئیں؟
سیاسی تجزیہ کاروں نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کو مشورہ دیا ہے کہ آپ بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں ، کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، بات نکلے گی تو دور تک جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آگنائزر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی تم نے نواز شریف کو بیماری کے پیچھے چھپتا ہوا دیکھا ہے۔ مریم نواز کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحیح کی ٹرولنگ ہورہی ہے جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ مریم نواز عمران خان کی ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کے طور پر کھیل رہی ہیں۔
گذشتہ روز شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے ڈرتے کیوں ہو۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں جو ڈیفالٹ ہوکر دوبارہ کھڑا نہ ہوسکے، آصف زرداری
شاندانہ گلزار نے عورت مارچ کو عورتوں کیلیے باعث شرمندگی قرار دیدیا
عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 72 سالہ بزرگ چوریاں کرسکتا ہے تو جیل بھی جاسکتا ہے ، کیا کبھی تم نے نواز شریف کو بیماری کا بہانہ بنا کر اس کے پیچھے چھپتے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر بہادری نہیں آتی تو تھوڑی سے بہادری نواز شریف سے ہی ادھار لے لیتے۔
مریم نواز کی اپنے والد پر ہی بم بمباری- pic.twitter.com/MKYAv6p1a5
— PTI (@PTIofficial) March 7, 2023
مریم نواز کے بیان کو لے کر ناقدین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کے انبار لگا دیئے ہیں۔
مہر حمزہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” انتظار کی گھڑیاں ختم۔ ڈرامہ سیریل ہم سب بیمار ہیں کا دوسرا سیزن بہت جلد آ رہا ہے۔ کیونکہ خان واپس آ رہا ہے۔”
— Ha Mza (@MeharHamza647) March 7, 2023
افشاں گوہر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "نہیں دیکھا کیونکہ وہ تو لندن بھاگ گیا جھوٹے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر۔”
نہیں دیکھا کیونکہ وہ تو لندن بھاگ گیا جھوٹے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر۔ @MaryamNSharif
— Gauhar (@afshan_gauhar) March 7, 2023
اٹس می نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ پاگل واگل تو نہیں ہو گئی کیا۔؟”
Ye Pagal wagal tu nahi ho gayi?🤔
— Itsme (@Itsme66333649) March 7, 2023
وفا گزیدہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "مریم صفدر تو خان صاحب کی ایجنٹ ہے جو پٹواری لیگ کی جڑیں کاٹ رہی ہے۔”
مریم صفدر تو خان صاحب کی ایجنٹ ہے جو پٹواری لیگ کی جڑیں کاٹ رہی ہے۔
— وفا گزیدہ (@xoras2k2) March 7, 2023
مفادل نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "پی ٹی آئی کی 12ویں کھلاڑی۔”
12 player of PTI 🤣🤣🤣🤣
— Mufaddal (@Mufadda99343048) March 7, 2023
یہ اور اس کے لامحدود تنقیدی تبصرہ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہی کہ مریم نواز صاحبہ نواز شریف پر تنقید کررہی تھیں یا عمران خان پر۔ کیونکہ ان کے والد گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھے ہیں اور ان کی بیماری ہے کہ ٹھیک ہونے پر ہی نہیں آرہی۔ ہمارا مشورہ ہے کہ مریم نواز بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں کیونکہ منہ سے نکلے ہوئے الفاظ تیر کی طرح ہوتے ہوئے ہیں جو لاکھ کوشش کے باوجود واپس نہیں ہوسکتے۔ اور یہ تو دور بھی سوشل میڈیا کا ہے۔