عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے وہ اس میدان کا کھلاڑی نہیں، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں اول دن سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا ایک غیرضروری عنصر ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ کون سے قوتیں ہیں جو عمران خان کی حمایت کررہی ہیں۔ جو کچھ عمران خان نے کیا اس کا عشر عشیر بھی کوئی مذہبی جماعت کرتی تو اس کو دہشتگرد قرار دے دیا جاتا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ ہو بدحواس بھی اور وہ بزدل بھی ہے۔ اس کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

لیڈر چارپائی کے نیچے نہیں چھپتا سینہ تان کے عدالتوں کا سامنا کرتا ہے، سید خورشید شاہ

عمران خان کو عدالت بلائے تو ٹانگ ٹوٹی کے بہانے جلسے کے لیے تیار، مریم نواز

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں اول دن سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا ایک غیرضروری عنصر ہے ، وہ قدم قدم پر یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ اس میدان کا بندہ نہیں ہے۔ اس کے اندر صلاحیت نہیں کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرسکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ریاست قوت کے ساتھ لوگ لڑرہے ہیں ، کہاں آئے ہیں ، ان کی تربیت کس نے کی ہے ، یہ عام آدمی روش نہیں ہوسکتی جب تک وہاں پر کوئی تربیت یافتہ موجود نہ ہو ، لہٰذا ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے فوری عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ یہ وہ سیاسی کلچر ہے جو عمران خان نے ملک کو دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایسا کلچر دیا ہے جس میں نہ کوئی حیا ہے ، نہ کوئی عزت ہے ، اور اس میں نہ ریاست کے لیے کوئی عزت و احترام ہے۔ وہ ریاست کو کمزور کرنے کے لیے اپنے کارکنان کو استعمال کررہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کون سے قوتیں ہیں جو عمران خان کی حمایت کررہی ہیں۔ عدالتوں کو ریاست کے ساتھ اشتراک کی ضرورت ہے۔ کیونکہ عدالتوں کے رویوں سے ریاست کمزور ہورہی ہے۔

متعلقہ تحاریر