فرزند ضیاء الحق پی ٹی آئی کو پیارے ہو گئے
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، امت مسلمہ کے قابلِ اعتماد قائد ہیں۔
سابق آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان ضیاء الحق کے صاحبزادے ، مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعجاز الحق نے چیئرمین تحریک انصاف سے زمان پارک میں خصوصی تفصیلی ملاقات کی ، اور اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء کو مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، امت مسلمہ کے قابلِ اعتماد قائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سپیچ پر سابق شاہ محمود قریشی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے
مریم نواز کی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لسانیت کو ہوا دینے کی کوشش
اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ میں اور میرے ساتھی تحریک انصاف کے منشور اور حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے مکمل متفق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے جاری اشتراک میں چیئرمین تحریک انصاف کو ملک و ملت کا خیرخواہ ، غیر معمولی ویژن کا حامل قائد پایا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے اپنی انفرادی جدوجہد کو عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک کے ایک کارکن کی حیثیت میں قیادت جو ذمہ داری سونپے گی، بخوبی نبھاؤں گا۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعجاز الحق اور ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔









