آج مینار پاکستان سے حقیقی آزادی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لیے جمہوریت کا لفظ نہیں سجتا، لوگ پی ڈی ایم والوں کو جمہوری نہیں سمجھتے اور لوگ تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں، لاہور سیاسی شعور رکھتا ہے اس شہر نے کبھی خاموشی اختیار نہیں کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسہ کا اعلان کیا جو تاریخی ہوگا، ہائی کورٹ اجازت کے باوجود نگران سیٹ نے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں ، پندرہ سو سے اٹھارہ سو کے قریب پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ہمارے بنیادی حقوق پر اجازت دی، جلسہ سیاسی عمل ہے اس پر نام نہاد جمہوری حکومت راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرہی ہے کیسے جمہوری کہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائی جائے گی، اسد عمر
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر ضلع کو سیل کر کے کنٹینرز لگا دئیے گئے کارکنان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے چھاپے اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں، گھر میں کوئی افطار کررہا تو گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، تراویح کے بعد چھاپے مارے گئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چھاپے میں والد کے بجائے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، حکومت وقت سے جواب طلب کررہا ہے کیوں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ، اسوقت کبھی گرائونڈ میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے اجازت پر رکاوٹیں عمران خان کا خوف نہیں تو کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لیے جمہوریت کا لفظ نہیں سجتا، لوگ پی ڈی ایم والوں کو جمہوری نہیں سمجھتے اور لوگ تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں، لاہور سیاسی شعور رکھتا ہے اس شہر نے کبھی خاموشی اختیار نہیں کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مریم نواز مختلف اضلاع میں جلسے کےلئے جاتی تو کیا راستہ میں کنٹینرز کھڑے کئے جاتے ہیں، رکاوٹوں کے باوجود لاہور یوں سے گزارش کررہا ہوں کہ وہ باہر نکلیں مینار پاکستان پہنچیں۔
صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی اگر کوئی گاڑی لاہور آئی تو پھر اس کا لائسنس منسوخ کردیں گے، اپیل کررہا ہوں لاہوریوں سے کہ ان کا امتحان ہے باہر نکلیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کررہے کورٹ کی اجازت سے جلسہ کررہے ہیں ، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو پُرامن طریقے سے رکاوٹیں ہٹانا ہے ، لاٹھی پتھر یا ڈنڈا ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے مگر جذبے سے سے لیس ہوکر آئیں۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ک جذبہ بہت بڑا ہتھیار ہے اس جذبے سے مینار پاکستان آئیں، پاکستان کو ذہنی غلامی و ترقی کی زنجیروں سے ملک کو آزاد کروانا ہے، آئین و ملک کی عدلیہ سے شانہ نشانہ کھڑے ہونا ہے ، پی ٹی آئی وکلاء میدان میں اترے ہیں۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آج کا پیغام اہم ہوگا جو قابل فکر ہوگا نئی دعوت دے گا، ان شاء اللہ ماضی کی طرح راستے عبور کریگا جہاں راستہ رکے تو پیدل نکلیں کلمہ پڑھ کر آئیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جو کہتی اس سے مکر جاتی ہے وہ لاچار ہے، پنجاب پولیس جھوٹ بول رہی ہے تھرٹ الرٹ ہو سکتا ہے جلسے کی اجازت تو رکاوٹ کیوں ڈالی جا رہی ہیں، انتظامیہ سے گزارش کنٹینرز کو راستے سے ہٹا دیا جائے جو ناجائز ہیں، کنٹینرز نقص امن کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اس سال کا پہلا عمران خان کا جلسہ ہے وہ دیگر شہروں میں بھی خطاب کریں گے، انتخابات میں تاخیر پر قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں، ہم انتخابات پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں گزارش ہے کہ حالات کی نزاکت کے مطابق چیف جسٹس کازلسٹ پر درخواست کو سنیں ، ہم تو نہتے ہیں ڈنڈے نہیں شرارت وہ کریں گے تو صبر ہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے ہماری درخواست والے معاملے کو دیکھا تو شہباز شریف کا یوسف رضا گیلانی والا فیصلہ آسکتا ہے، ماضی میں بھی یوسف رضا گیلانی عدالت کا حکم نہ ماننے پر نااہل ہو چکے ہیں اب شہباز شریف وہی کام کررہے جو سابق وزیراعظم نے نہیں کیا تھا۔









