بھٹو کے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جس آئین پر فخر کرتی تھی اب اس کو توڑنے جا رہی ہے، جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی آئین پر فخرکرتی تھی اب اس کو توڑنے جارہی ہے، جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت کل ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس کا اعلامیہ جو سامنے آیا وہ قابل غور ہے، کل کے اعلامیے میں کہا گیاہے عمران خان اور پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے 

رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادر مندوخیل کے ن لیگ پر وار ، کیا قیادت کی آشیرباد تو حاصل نہیں؟

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے ، آئین کی بالادستی پر گفتگو

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ن لیگی قیادت نے سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کل ججز پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ہے، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھٹو کے نواسے نے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیپلز پارٹی آئین پر فخر کرتی تھی اب اس کو توڑنے جا رہی ہے،جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں اسمبلی میں آکر کردار ادا کرو، دوسری طرف اسمبلی میں آنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا،یہ ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو سرکار کی زبان بولے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی، آئین شکنی کی گئی تو وکلا آئین کے تحفظ کیلئے باہر نکلیں گے،وکلا سے گزارش ہے اپنا وزن آئین کے پلڑے میں ڈالیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع کرے گی، ہم سب کو ملکر اس فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہے،آئین کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہونے ہیں،آئینی ترمیم کے بغیر آپ سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کرسکتے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج 1997 کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ایک طرف کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہیں، دوسری طرف الیکشن نہیں ہونے چاہئے،تحریک انصاف کی پٹیشن آئین کی تشریح ہے۔

متعلقہ تحاریر