سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر طلال چوہدری کا ردعمل، سرکاری ٹی وی پر گالیاں دے ڈالیں
سیاسی تجزیہ کاروں نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور پیمرا سے طلال چوہدری کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سخت سے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سرکاری ٹی وی پر لائیو تقریر کے دوران انتہائی بےہودہ اور بازاری زبان کا استعمال کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے طلال چوہدری کی گفتگو کی سخت مذمت کرتے ہوئے ن لیگ کی قیادت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے صدر عماد یوسف نے سماجی رابطوں پر رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری کی جانب سے لچر اور بازاری زبان کے استعمال کا ویڈیو کلپ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مردم شماری پرتحفظات دھرے رہ گئے، ایم کیوایم اعتماد کا ووٹ دیکر پھر ماموں بن گئی
نواز شریف نے لندن واپسی پر پہلی گفتگو میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کا ذکر نہیں کیا
دوران خطاب طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی آڈیو لیک پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں "کنسلٹنسی” کررہا تھا ، کیا "کنسلٹنسی” کا اردو ترجمہ دلالی ہوتا ہے؟۔
Ladies and Gentleman PML N Leader Mr Talal Chaudhry Sb on National Television of Pakistan. pic.twitter.com/1y2ixHql3w
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) April 29, 2023
پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "آپ سب کی گھر والیاں تو زمان پارک کے باہر جاکر کھڑی ہوتی ہیں آپ بھی چلے جایا کریں۔”
نجم ثاقب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "ٹکٹوں کی پےمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار کا بیٹھا کہتا ہے کہ تم چوتھیا بن جاؤ۔ یہ جو لفظ چوتھیا نجم ثاقب استعمال کررہا ہے اسی طرح تمہارا والد بھی عمران خان کے آگے چوتھیا بنتا ہے۔”
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری صاحب کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ، الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تھا ، کیونکہ وہ مین اسٹریم میڈیا پر بیٹھ کر گفتگو کررہے تھے ، اور دوسرا آپ کو اپنی سیاسی قد کاٹھ کا خیال رکھنا چاہیے تھا ، اگر نجم ثاقب نے گالی گلوچ کی بھی تھی تو ٹیلی فون پر کی تھی ایسے مین اسٹریم میڈیا پر بیٹھ کر لچر زبان استعمال نہیں کیا تھا۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور پیمرا سے طلال چوہدری کی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سخت سے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔
کوئی انہیں پوچھنے والا ہے؟؟ پیمرا نے اس پر کوئی نوٹس بھیجا ؟ https://t.co/4Ukcv0nCpg
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 29, 2023