جناح ہاؤس پر حملہ کروانے والے کون تھے؟ لطیف کھوسہ نے بتادیا

کور کمانڈر کے قریب سے بندہ نہیں گزرسکتا، کس نے گزروایا، مجھے نہیں معلوم حملہ کس نے کروایا، تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو، جس نے تمہیں گھر سے اٹھوایا تھا، ان سے پوچھو یا اپنے آپ سے پوچھو، سابق گورنر کا صحافی مطیع اللہ جان سے مکالمہ

پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کورکمانڈر لاہور کی رہائشگاہ جناح ہاؤس پر حملہ کرانے والوں کو بے نقاب کردیا۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی طرف سے کورکمانڈر ہاؤس پر کیے گئے حملے سے متعلق سوال پر لطیف کھوسہ پھٹ پڑے ۔لطیف کھوسہ نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کو الیکشن سے فرار کو کوشش قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری خفیہ ایجنسی پرعائد کردی

شہریار آفریدی اور فیاض الحسن چوہان بھی گرفتار، شیخ رشید بچ نکلے

مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ کورکمانڈر لاہور کے گھر پر جو حملہ کیاگیا آپ اس کی مذمت کرتے ہیں؟ یہ کون لوگ تھے؟سابق گورنر پنجاب    نے کہاکہ”میں خود گورنر رہاہوں، چڑی پر نہیں مارسکتی ہے، کس نے لوگ اندر بھجوائے؟کورکمانڈرکے قریب سے تو بندہ نہیں گزر سکتا، کس نے
گزروایا؟، یہ پاگل پن کا طریقہ ہے، یہ سارا الیکشن سے فرار ہے تاکہ 14 مئی کو الیکشن نہیں کروائے جائیں“۔

مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ یہ کس نے کروایا؟لطیف کھوسہ بولے ”مجھے نہیں معلوم،تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو، جس نے تمہیں گھر سے اٹھوایا تھا، ان سے پوچھو یا اپنے آپ سے پوچھو“۔

متعلقہ تحاریر