شہزاد وسیم نے پارٹی رہنماؤں کے استعفوں کی بازگشت میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا اعادہ کردیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور رہنما تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے پارٹی کے اندر استعفوں کی لہر کے درمیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شہزاد وسیم نے 9 مئی کو ہونے والے احتجاج کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات کی بھی سخت مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے 

نفیسہ شاہ کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی، علی زیدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

9 مئی کے واقعات پر اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ "9 مئی کے واقعے میں ملوث تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔‘‘

پی ٹی آئی سے وابستگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں شہزاد وسیم نے واضح طور پر کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر ہیں اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کی حیثیت سے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پریس کانفرنس سے قبل یہ افواہیں گردش کررہی تھی کہ سینیٹر شہزاد وسیم بھی دیگر اراکین کی طرح پی ٹی آئی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں اور آج کی پریس کانفرنس بھی اسی تناظر میں کی جارہی ہے، تاہم انہوں نے پارٹی سے اپنی مسلسل وفاداری کی تصدیق کرتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا۔

متعلقہ تحاریر