عمران خان کی گرفتاری میں فوج یا رینجرز کا کوئی کردار نہیں تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کو جواز فراہم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پاک فوج کا کوئی کردار نہیں تھا ، رینجرز نے بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے لیے پولیس کو مدد فراہم کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیے 

نفیسہ شاہ کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی، علی زیدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نواز شریف کا وطن ہے وہ ضرور وطن واپس آئیں گے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان جسٹیفائی  کرنے کی کوشش کررہے کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے فوج ملوث ہے وہ قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ عمران خان فوج پر غلط الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مسلح افواج کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر مسٹر خان کی مزید مذمت کی اور ایسے دعووں کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

9 مئی کو ہونے والے توڑ پھوڑ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے عمران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اس دن کی گئی تباہ کن کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی فضول کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر