AFCO کو حکام نے غیرقانونی طور پر سیل کردیا ہے، حماد اظہر کا دعویٰ
رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکام کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ان کے اس اقدام ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی بند ہو جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اتھارٹیز نے ان کی ایفکو (عبدالقیوم فضل محمد گورپ) اسٹیل ملز کو غیرقانونی طور پر سیل کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے لکھا ہے کہ "حکام نے ہمارے کاروباری احاطے کو غیر قانونی طور پر سیل کر دیا ہے، جو پاکستان میں اسٹیل کی تجارت اور مینوفیکچرنگ کا سب سے قدیم ادارہ ہے۔”
Authorities have illegally sealed our business premises, the oldest steel trading & manufacturing establishment in Pakistan.
Proud suppliers of steel for Minar-e-Pakistan & other national icons, our company AFCO is known for integrity & quality since 1935. pic.twitter.com/p4wGjRVair— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 1, 2023
حماد اظہر نے لکھا ہے کہ "مینار پاکستان اور دیگر مشہور قومی عمارات ہمارے قابل فخر اسٹیل کی ملز کی شبیہات ہیں۔ ہماری کمپنی AFCO سالمیت اور معیار کے لیے 1935 سے مشہور ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
کیا فواد چوہدری پی ٹی آئی کے مصطفیٰ کمال بننے جارہے ہیں؟
رہنما تحریک انصاف نے لکھا ہے کہ "اس غیر قانونی عمل دو پیغام ملتے ہیں۔
The msg that this illegal act gives out;
1. If you want to do politics and business simultaneously, it's better to set businesses up abroad like many PDM leaders.
2. Pakistan isn't safe for even local businesses, let alone foreign investors since there is no rule of law https://t.co/cLm7SNmbNw
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 1, 2023
- اگر آپ بیک وقت سیاست اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں، تو یہ بہتر ہے کہ بیرون ملک کاروبار قائم کریں جیسا کہ PDM کے بہت سے رہنما کررہے ہیں۔
- پاکستان مقامی کاروبار کے لیے بھی محفوظ نہیں ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تو چھوڑ دیں کیونکہ قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے۔
They did not care about the thousands of employees whose livelihoods depends on such businesses. They did not care about the hundreds of vendors whose businesses will in turn suffer when a manufacturing unit shuts down. https://t.co/cLm7SNmbNw
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 1, 2023
حکام پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ "انہیں ان ہزاروں ملازمین کی پرواہ نہیں تھی جن کی روزی روٹی کا انحصار ایسے کاروبار پر ہے۔ انہوں نے ان سینکڑوں دکانداروں کی پرواہ نہیں کی جن کے کاروبار کو ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کے بند ہونے پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔”









