حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے بزرگ والد کی گرفتاری ورہائی
82 سالہ بیمار والد سے سی آئی اے پولیس اسٹیشن میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی، پی ٹی آئی رہنما: میں نجف میں ہوں، والد کو گرفتار و رہا کردیاگیا،پی پی رہنما

پنجاب پولیس نے اتوار کو رات گئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کومبینہ طور پر گرفتار کرلیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹوئٹس میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیابعدازاں رہائی کی تصدیق بھی کردی۔
یہ بھی پڑھیے
میاں اسلم اقبال کا پنجاب پولیس پر بزرگ والدہ پر تشدد اور بیٹی کا جہیز لوٹنے کا الزام
لاہور کی مقامی عدالت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت، پنجاب پولیس کی قلابازیاں جاری
تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”صحت کے متعدد مسائل سے دوچار میرے 82 سالہ والد میاں اظہر کوپولیس اور چند نامعلوم افراد اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں“۔
He’s back Alhamdolilah. They picked him up at this time, took him to a CIA police station and went through his phone for one hour. https://t.co/PLAdez612e
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 4, 2023
بعدازاں حماد اظہر نے بتایا کہ ان کے والد واپس آگئے ہیں، ان کے والدکو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا جہاں پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی اپنے والد کی گرفتاری اور پھر رہائی کی خبر دی۔
میں نجف میں ھو ں اور میرے گھر سے میرے ۷۵ سالہ والد کو گرفتار کر لیا ھے۔
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) June 4, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے والد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، میرے بوڑھے باپ کو چھوڑدو، میں اس وقت نجف میں ہوں، میں نجف سے آکر گرفتاری دے دوں گا۔
میرے والد صاحب کو رھا کر دیا گیا ھے میں تمام بھایئوں۔ دوستوں کا شکر گزار ھوں جنہوں نے اس مشکل لمحات میں ساتھ دیا۔ اور میرے امام نے Suo moto لیا۔ پروردگار پاکستان میں عدل کا بول بالا کر۔
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) June 4, 2023
بعد ازاں ندیم افضل نے ہی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کے والد کو رہا کردیا گیا ہے۔









