علیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر نامزد کر دیا گیا
جہانگیر ترین نے عامر کیانی کو سیکریٹری جنرل جبکہ عون چوہدری کو ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور ترجمان پارٹی مقرر کردیا ہے۔
سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے اپنی نئی بننے والی استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، سابق ساتھی عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر جبکہ عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
عون چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے ساتھ ساتھ پارٹی اور اس کے سرپرست اعلیٰ کا ترجمان بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی پالیسیز سے انکار میرے زوال کی وجہ بنیں، عمران خان کا نیوز ویک کو انٹرویو
اسمبلی اور حکومت کی مدت میں توسیع کا معاملہ آیا تو حمایت کروں گا، راجاریاض
ان تقرریوں کا اعلان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین نے پیر کی سہ پہر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔
I am pleased to announce Abdul Aleem Khan as the President of Istehkam-e-Pakistan Party. Aamir Mehmood Kiyani as Secretary General. Awn Chaudhary as Additional Secretary General & Spokesperson of the Party as well as of the Patron-in-Chief.
More announcements to follow Inshallah— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) June 12, 2023
استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ عہدوں کی تقسیم کا مزید اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 جون کو سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد ارکان نے شمولیت اختیار کی تھی۔
استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے پارٹی کے لوگو اور پرچم کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا اور جہانگیر ترین نے سب کو اکٹھا کرنے کی ہمت دکھائی۔









