آئی ایم ایف تصدیق چاہتا ہے کہ اسکا قرضہ چین کو ادائیگیوں پر تو خرچ نہیں ہوگا، سینیٹر رضا ربانی
آئی ایم ایف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گول پوسٹ آگے بڑھادیتا ہے، بین الاقوامی سامراج کو پاکستان اور چین کے تزویراتی تعلقات کھٹک رہے ہیں، ایوان بالا میں اظہار خیال
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف تصدیق چاہتا ہے کہ اسکا قرضہ چین کو ادائیگیوں پر تو خرچ نہیں ہوگا۔
وہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں ایوان سے اظہار خیال کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں ناکامی، پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، موڈیز
پاکستان کا نام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں، ذرائع
سینیٹر رضاربانی نے کہاکہ آئی ایم ایف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گول پوسٹ کو آگے بڑھادیتا ہےاور یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹ کا کردارادا کرتا ہے اور ہم نے یہ دیکھا ہے کہ بین الاقوامی سامراج کو اگر ایک بات کھٹک رہی ہے تو وہ پاکستان اور چین کے تزویراتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اس بات کی تصدیق چاہتا ہے کہ ہمارا قرضہ چین کو ادائیگیوں پر تو خرچ نہیں ہوگا؟لہٰذا اگرآج آئی ایم ایف کا معاہدہ ابھی تک نہیں ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ نہیں ہوگا، اس میں خطے کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔