سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گذشتہ رات سے لاپتہ
تھانہ کوہسار میں اہلخانہ کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے تھے تاہم ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس شخص کو بھی میرے قریب کا سمجھا جاتا ہے اس کو غائب کردیا جاتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکرٹری تھے کل شام سے لاپتہ ہیں۔ جو بھی میرے قریب سمجھا جاتا ہے اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
صرف 26فیصد پاکستانیوں کا آئندہ انتخابات کی شفافیت پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار
جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "نیز میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر کل رات ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں کیونکہ وہ ہماری قوم پر پھیلائی گئی فاشزم پر تنقید کر رہے ہیں۔”
Azam Khan who was my Principal Secretary has gone missing since last evening. Anyone who was perceived to be close to me is targeted.
Also I strongly condemn the attack on ex governor Latif Khosa's house last night just because he has been critical of the fascism unleashed on… pic.twitter.com/VWA5pGO5N6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 16, 2023
عمران خان نے اعظم خان کی بازیابی کے لیے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او لکھی گئی درخواست کی کاپی بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
اہلخانہ کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے تھے تاہم ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں۔
درخواست سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم کے بھتیجے محمد سعید خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم خان کو موبائل فون بھی بند جارہا ہے۔
اغواء کی دفعات کے تحت درج کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 جون 2023 کو میرے چچا اسلام آباد میں کسی سے ملاقات کے لیے شام ساڑے چھ سے ساڑھے سات بجے کے درمیان اپنے گھر سے نکلے لیکن تب سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطہ میں بھی نہیں ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق اہلخانہ نے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر ان کے بارے میں معلومات اور جانچ پڑتال کرلی ہے تاہم کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ان کا فون بھی بند ہے اور رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تھانہ کوہسار پولیس لاپتہ یا اغواء ہونے والے اعظم خان کی جلد از جلد بازیابی کے لیے فوری ضروری قانونی کارروائی کرے۔ایپ کا استعمال کریں مذکورہ بالا حالات کے پیش نظر احتراماً دعا کی جاتی ہے کہ محمد اعظم خان کے لاپتہ اغوا کی ایف آئی آر کے اندراج سمیت ضروری قانونی کارروائی جلد از جلد کی جائے۔