پیپلز پارٹی نے لیطف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی

صدر پیپلز پارٹی پنجاب فاروق سعید نے دونوں کی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کردی۔ پارٹی قیادت نے دونوں کی سی ای سی کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز سینئر پارٹی رہنما لطیف کھوسہ کے بعد معروف وکیل اور سینئر رہنما اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے دونوں کی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

رانا فاروق سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنے کا الزام: لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل

اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان

رانا فاروق سعید نے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے ممبر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو سفارش کی گئی ہے کہ اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی سی ای سی کی بھی رکنیت منسوخ کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے پارٹی کے وسطی پنجاب کے دفتر میں ’وال آف شیم‘ کا افتتاح کیا تھا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے لطیف کھوسہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ، جس کے بعد آج صبح ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

ملاقات میں جمہوریت اور آئین کے تحت دستیاب بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر