حماد اظہر نے پی پی پی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی

ایک نیوز چینل نے اپنی خبر میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

منگل کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے 24 نیوز چینل کی خبر کا گرافک کلک پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ "عمران خان کو بڑا جھٹکا: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان ن لیگ سے نالاں: کیا 13 جماعتوں کو جوڑ کر بنائی گئی دیوار گرنے والی ہے؟

9 مئی کے واقعات میں عمران خان کا ہاتھ نہیں، اسد قیصر نے پرویز خٹک کے دعوے کو مسترد کردیا

حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ ” خبر کا پتہ کروایا تو چینل والوں نے کہا کے کوئی انجینیر حماد اظہر تھا جس نے شمولیت حاصل کی تھی۔ خبر کی ہیڈلائین میں اس لئے نہیں واضح کیا کیونکہ کلکس زیادہ ملتے ہیں ایسے۔”

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر لاہور سے پی ٹی آئی کی نشست پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حماد اظہر کافی دنوں سے روپوش ہیں۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر ان چند اہم چہروں میں سے ایک ہیں جو 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر