چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹک ٹاک لانچ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے سربراہ اس سے قبل اپنے مخالفین کے خلاف ٹوئٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر کامیاب سے مہم چلا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد ٹک ٹاک لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ٹوئٹر پر جاری کردہ اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دلچسپ تبصرہ اور جملوں کا سلسلہ چل نکلا ہے ، کسی نے اسے شہباز حکومت کے لیے نئی پریشانی قرار دیا ہے تو کسی اعلان کو ویلکم کیا ہے۔

اس بات کا اعلان گذشتہ رات 10 بجکر 10 منٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پر کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ "ابھی تو لوگوں سے فیس بک، ٹوئیٹر، یو ٹیوب ہی سنبھالے نہیں جا رہے، اب کپتان آپ کو TikTok پر بھی چھائے ہوئے ملیں گے-"

یہ بھی پڑھیے

نگراں سیٹ اپ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے آئے گا، شاہ محمود قریشی

اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

12 گھنٹے قبل جاری کیے گئے ٹوئٹر اعلان کو اب تک 658 افراد نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے ، 8 نے کوٹس (حوالہ جات) کیے ہیں جبکہ 1993 اب تک لائیک کرچکے ہیں۔

تبصرے

پی ٹی آئی کارکن فرحان سعید نے لکھا ہے کہ "ٹک ٹاک آئی ڈی لنک۔”

ٹوئٹر صارف منظر سعید نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

جویریہ شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "مطلب اب خان صاحب کی وجہ سے ٹِک ٹاک بھی انسٹال کرنا پڑےگا جو کہ آج تک نہیں کیا”

بلال اعوان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یار جلدی کرو انتظار نہیں ہورہا۔”

سید زادی نامی ٹوئٹر صارف نے امید کا دامن تھامتے ہوئے لکھا ہے کہ "ان شاء اللہ تعالیٰ۔”

انجینئر ذیشان یوسف نے لکھا ہے کہ "ویلکم”

خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "جی جی۔۔خان اور پاکستان کے لیے ہماری جانیں حاظر ہیں نچھاور کرینگے ان شاءاللہ۔’

مذکورہ ٹوئٹس اور اس کے سینکڑوں ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ

بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 22 جولائی 2022 کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی میں "ٹک ٹاک” نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بی بی سی نے لکھا ہے کہ "ملک کے سیاسی ماحول نے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور فیس بک کے بعد بالآخر ٹک ٹاک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب سیاسی نعرے، بیان اور ہیش ٹیگ ٹک ٹاک پر ہر طرف نظر آتے ہیں۔”

بی بی سی نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایسا نہیں کہ ٹک ٹاک پر واحد سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہی ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں تک اپنا بیانیہ اور سیاسی پیغام پہنچانے کی دوڑ میں پی ٹی آئی باقی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے آگے نظر آتی ہے۔”

بی بی سی نے مزید لکھا تھا کہ "پی ٹی آئی کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے اس وقت دس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو کسی بھی سیاسی جماعت کے اکاؤنٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔”

متعلقہ تحاریر