جنید صفدر کے ولیمے کا دعوت نامہ سامنے آگیا

جنید صفدر نے کہا تھا کہ شادی کی تقریبات رواں برس دسمبر میں لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گی

عدالت میں آئندہ سماعت کے حوالے سے تاریخ دینے پر مریم نواز کے وکیل نے استدعا کی کہ  17 دسمبر کو مریم نواز کے  بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور تاریخ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  کے کیس کی سماعت کے دوران کے کیس کی نئی تاریخ کےحوالے سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے احتساب عدالت کے جج سے استدعا کی کے مقدمے کی سماعت کی آئندہ تاریخ 17 دسمبر کے علاوہ  کوئی اور تاریخ رکھ لیں  کیونکہ 17 دسمبر کو مریم صفدر کے بیٹے کا ولیمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جنید صفدر کی شادی پر تحریک انصاف کے حامیوں کا رنگ میں بھنگ

جنید صفدر کی جعلی خبر: پی ایم ڈی اے فوری نافذ العمل ہوناچاہئے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)

اس سے قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شادی کی تقریبات  رواں برس دسمبر میں لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدرکا 22 گست کو لندن کے ہوٹل میں عائشہ سیف  کے ساتھ نکاح  ہوا تھا  جس کی ویڈیوز اور تصاویر  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں، مریم نواز اپنے سیاسی معاملات کے باعث شادی میں شرکت نہیں کرسکیں تھی جس کے باعث ان کا نکاح  17 دسمبر کو جاتی عمرہ میں  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر