مریم نواز نے زرداری کو گالیاں دے ڈالیں، ایک اور آڈیو لیک

آڈیو کال میں مریم نواز نے آصف علی زرداری کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے حوالے سے مریم نواز کس قسم کے تاثرات رکھتی ہیں اس کا اندازہ حالیہ ہی ایک مبینہ آڈیو لیک سے ہوا ہے جس میں انہون نے سابق صدر کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیپلزپارٹی کے شریف چیئر مین  اور سابق صدر مملکت آصف زرداری  کے حوالے سے ایک مبینہ  آڈیو کال منظر عام پر آئی ہے جس میں انھوں نے آصف علی زرداری کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی سوشل میڈیا ایڈوائزر ثانیہ عاشق کی شہبازشریف کے مشیر سے شادی

ایون فیلڈ ریفرنس:3مرتبہ التوالینے والی مریم نواز کا نیب پر التوا کاالزام

منظرعام پر آنے والی مبینہ آڈیو اس وقت کی ہے جب  ان کے والد مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف وزیراعظم تھے اور پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے تھی۔

آڈیو  میں سنا جاسکتا ہے کہ  مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ یہ شخص (آصف زرداری) ہر جگہ نعرے لگاتا ہے کہ ہمارا وزیر اعظم (نواز شریف) چور ہے اور پھر یہ توقع رکھتا ہے کہ ہم ان پر پھول برسائیں گے، کیا اس کو شرم نہیں آتی؟ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اپنی لیک ہونے والی آڈیو میں سخت ناراض نظر آئیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مریم نواز کی جانب سے اس قسم کی آڈیو منظر عام پر آئی ہے  اس سے قبل مریم نواز کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں اپنے قریبی ساتھی اور سابق سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ جیو نیوز پر ایک نیوز پروگرام کے پینل کے انتظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مذکورہ آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ رازداری کے آئینی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیلی فون کالز اور نجی گفتگو کو خفیہ طور پر ٹیپ کرنا اور پھر اس میں شامل افراد کی رضامندی کے بغیر انہیں لیک کرنا اصل جرم ہے۔

متعلقہ تحاریر