ق لیگ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز کو ووٹ دے گی، چوہدری شجاعت

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویز الٰہی کی ہی حمایت کریں گے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی ٹی آئی کا مہنگائی اور نیب قانون کے خلاف 2 جولائی کو جلسے کا اعلان

حمزہ شہباز ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیلئے ڈی پی اوز پر دباؤ ڈال رہا ہے، قریشی کا الزام

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے، غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویز الہٰی کی ہی حمایت کریں گے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

متعلقہ تحاریر