خواجہ سعد رفیق نے عدلیہ کی جانب انگلی کا فحش اشارہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کی جانب فحش اشارہ کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ (ایس سی) کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ بینچ کی تشکیل کو مسترد کیے جانے کے بعد عدلیہ کے خلاف گالی کا اشارہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بینچ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کے حوالے سے 63 اے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی سپریم کورٹ اور ماضی کے فیصلوں پر کڑی تنقید

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ شہباز گل کے رنگ میں رنگ گئے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ "اقتدار رہے نہ رہے ،،،، سیاست بچے یا جائے ،،،، انصاف کا دہرا معیار ،،،، قبول نہ منظور نہ تسلیم ،،،،۔”

 

Muslim League-N, Khawaja Saad Rafiq, Supreme Court, Deputy Speaker Rolling Case,
twitter

انہوں نے اپنے پیغام کے آخری حصے میں "انگلی” کا فحش اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "انصاف کی بڑھتی آگ بجھا کر جیو۔”

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹوئٹ پر وضاحت دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ "میڈیا میرے ٹوئٹ کی غلط زاویے سے تشریح کررہا ہے ، کیونکہ وہ فحش اشارہ عدلیہ کے لیے خلاف نہیں تھا بلکہ اپنے بیان پر انگلی اٹھا رہے تھے۔”

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی رہنما نے اپنے خلاف ہونے والے فیصلوں پر غصہ اتارا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ایسے اشارے کیئے جاتے رہے ہیں۔

atta tarar, عطا تارڑ

یاد رہے کہ جون میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے اس وقت اپوزیشن بنچوں کی جانب درمیانی انگلی کا فحش کیا تھا جب انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں اسمبلی سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت عطاء اللہ تارڑ کے بائیں میں آئین پاکستان تھا۔

متعلقہ تحاریر