قرضے بڑھتے جارہے ہیں یہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے اتحادیوں کی حکومت اس لیے نہیں آئی تھی کہ انہوں نے عوام کی خدمت کرنا تھی بلکہ وہ اپنے قرضے معاف کروانے آئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے قوم بیدار ہوچکی ہے لوٹوں کے دن ختم ہو گئے ہیں، بے ضمیر اور ضمیر فروش سارے پرانے پاکستان میں رہ گئے ، بڑی مونچھوں والا لوٹا ساڑھے تین سال تک حکومت میں رہ کر عیاشی کرتا رہا ، پھر لوٹے نے دوسری طرف منہ موڑ لیا۔
بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ نے ایسے کسی لیڈر کے پیچھے نہیں چلنا جو مانگنے کے لیے ملک سے باہر جائے ۔ شہباز شریف قوم تو محنت کررہی تو پیسے چوری کرکے باہر لے جاتے ہو ، قرض بڑھتے جارہے ہیں پاکستان کو اندھیروں کی جانب لے جایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو ستمبر میں آئی ایم ایف کی چھٹی کرادیتے، شوکت ترین
پاکستان کی عدلیہ کو مضبوط کریں گے اور ہمیشہ عزت کریں گے، عمران خان
پی ٹی آئی کے پرجوش کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی ، انڈسٹری بند ہوتی جارہی ہے ، بلاول کا مہنگائی مارچ کانپیں ٹانگنے والا مہنگائی مارچ بن گیا ، نیب قوانین میں ترامیم کرکے انہوں نے اپنے 1100 ارب روپے کے قرضے معاف کروائے۔ ٹیکس کلیشن کم ہورہی ہے معیشت سکڑتی جارہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا بجلی کے جو بل آرہے ہیں تاریخ میں کبھی اتنے بل نہیں آئے۔ آج جو مہنگائی ہے تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں تھی۔ یہ لوگ عوام کی خدمت کے لیے نہیں اپنے کیسز اور قرضے معاف کروانے کے لئے تھے۔ مہنگائی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا آج ملک میں پیٹرول کی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل ہے۔ ہم نے اپنے دور میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے پر رکھی۔
سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، صدقے جاؤں مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتے ہیں۔