آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے، زرداری اور شریفوں کی مرضی کا نہیں آنا چاہیے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے اگر کوئی آرمی چیف میرٹ پر آگیا و وہ ان دونوں سے ان کی کرپشن کا پوچھے گا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں ، بیرونی سازش کرکے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔
فیصل آباد میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چار ماہ کے قلیل عرصے میں ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
قرضے بڑھتے جارہے ہیں یہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں، عمران خان
پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو ستمبر میں آئی ایم ایف کی چھٹی کرادیتے، شوکت ترین
ان کا کہنا تھا سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ہمیں ڈیمز بنانا ہوں گے ، ہماری حکومت نے دس ٹیمز بنائے تھے ، موسمیاتی تبدیلی کے لیے 10 بلین درخت لگائے ، پانی سے بچنے کے لیے ایسے ڈرینج سسٹم بنانے ہوں گے جو تباہی نہ مچائیں۔ اور موجودہ ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ،
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا آئندہ اتوار کو ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کروں گا۔ سیلاب متاثرین کے لیے دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا۔
سابق وزیراعطم کا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف میرٹ پر آنا چاہیے ، آصف علی زرداری اور شریفوں کی مرضی سے نہیں آنا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے اگر کوئی آرمی چیف میرٹ پر آگیا و وہ ان دونوں سے ان کی کرپشن کا پوچھے گا۔
وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کہنا تھا شہباز شریف قوم محنت کرتی ہے ، بیرونی ملک میں مقیم پاکستانی محنت کرکے پیسہ ملک کے اندر بھیجتے ہیں ، شہباز شریف تمہارا بھائی اور آصف علی زرداری پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا 2018 میں جب الیکشن مہم کے سلسلے میں فیصل آباد آیا تھا تو انڈسٹری بند ہورہی تھی ، یہاں پر بے روزگاری تھی ، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہورہی تھی ، ہمارے ساڑھے تین سالہ دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اٹھی اور لوگوں کو روزگار ملا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کسانوں کو ہم نے وقت پر ان کی فصلوں کی قیمت دلوائی ، ہمارے دو سالہ دور حکومت میں سب سے بڑی چار فصلیں ہوئیں۔ چار ماہ پہلے پٹرول 150 روپے لیٹر تھا ، ہماری دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم عوام کو سستا آٹا اور پٹرول فراہم کریں گے ، ہم نے ٹیکسز سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ خسارہ نہیں ہوتا قیمتیں بڑھاؤ ، کون سے قیامت آگئی ہے کہ مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے۔









