پرویز الٰہی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ق لیگ میں فارورڈ بلاک کاؤنٹر کرنے کی کوشش
اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی ق لیگ کے اتحادی کی حکومت کو گرانے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہے جو آج دم توڑ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ہٹانے کی افواہیں دم توڑ گئی ، پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت سیاسی منظر نامے میں آئے روز تبدیلوں اور فارورڈ گروپس کی خبریں گردش میں ہیں۔ اس وقت پاکستان بھر میں تمام سیاسی جماعتیں بیک وقت حکومت میں ہونے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں بھی ہیں۔ وفاق میں ن لیگ ق لیگ اتحاد کی حکومت ہے تو پی ٹی آئی اور ق لیگ اپوزیشن میں بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن اور فوری الیکشن: عمران خان کی ترپ کی چال
اسلام آباد ہائی کورٹ سے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کروں گا، عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں اعلان
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی اتحاد کی حکومت ہے اور پی ڈی ایم اتحاد حزبِ اختلاف میں ہیں۔
اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی ق لیگ کے اتحادی کی حکومت کو گرانے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہے جو آج دم توڑ گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ارکان پارلیمانی پارٹی مسلم لیگ قائداعظم نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب ہمارے لیڈر ہیں۔
پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویز الٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔
پارلیمانی اراکین کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کا مثالی اتحاد صوبے کے عوام کو ڈلیور کر رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل ، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری نے شرکت کی۔









