عمران خان کی نازیبا وڈیو مریم نواز نے رکوائی، حامد میر کے دعوے نے سوالات کھڑے کردیے
کیا عمران خان کی وڈیو رکھنے والے مریم نواز کی بات مان رہے ہیں؟ اگر وڈیو شہبازشریف کی حکومت کے پاس ہے تو کیا مریم نواز کا حکومت پر کنٹرول ہے؟ اگر عمران خان کی وڈیو مریم نواز نے رکوائی ہے تو پھر جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں وہ بھی انہی کی مرضی سے لیک ہوئی ہیں؟ ن لیگ کو اہم سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
سینئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نازیبا وڈیو مریم نواز نے لیک ہونے سے رکوائی ہے۔
حامد میر کے اس دعوے نے مسلم لیگ ن کیلیے 3 بنیادی سوالات پیدا کردیے ہیں جن کے جواب مریم نواز یا لیگی قیادت میں آئندہ دنوں میں دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کال دینے والا ہوں قوم تیاری کرلے، عمران خان
عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا امریکی خط پبلک کرنے کا مطالبہ
حامد میر گزشتہ روز جیو نیوز پر اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وزیردفاع خواجہ آصف سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ رانا ثنااللہ صاحب نے تو عمران خان کی وڈیو دیکھی ہوئی ہے ، آپ نے دیکھی ہے؟
کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو پتہ چلا کہ ایک ویڈیو سامنے لانے کی تیاری ہو رہی ہے انہوں نے اس ویڈیو کو ریلیز کرنے سے روک دیا اب یہ کتنا عرصہ سامنے نہیں آئے گی پتہ نہیں ۔۔۔۔ pic.twitter.com/Dm6fgnBMLJ
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 29, 2022
خواجہ آصف نے حامد میر کے سوال کا نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پرپختہ یقین رکھتا ہوں جسکا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۃ الحجرات میں فرمایا ہوا ہے اور ہم اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کیلیے صبح شام اس حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ ہم سے میری مراد وہ لوگ ہیں جو بھی ایسا کررہے ہیں اور کم ازکم ن لیگ کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
اس موقع پر حامد میر نے اپنے پاس ایک خبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے خواجہ آصف کو بتایا کہ جب آپ کی حکومت آئی اور آپ سارے لوگ وزیربن گئے تو کچھ دن بعد ایک ایسی وڈیو آئی جو رانا ثنااللہ اور کچھ لوگوں نے دیکھی ہے اور جب اس وڈیو کو لیک کرنے یا پبلک کرنے کا فیصلہ ہوا تو مریم نواز صاحبہ نے کہا کہ اسے نہ لیک کریں۔حامد میر نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور ماضی میں نواز شریف کے پاس بھی ایسی چیزیں آئیں تو انہوں نے رکوادیں۔
رانا صاحب کو ایک ویڈیو دکھا تو دی گئی لیکن انکے حوالے نہیں کی گئی رانا صاحب کہتے ہیں کہ ویڈیو کسی کو دکھانے والی بھی نہیں 🤭 pic.twitter.com/rGYj5PmChB
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 27, 2022
یا درہے کہ منگل کو راناثنااللہ نے حامد میر کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی نازیبا وڈیو انہیں دکھائی گئی ہے لیکن وہ وڈیو حکومت کے پاس نہیں ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ وڈیو جن کے پاس ہے کیا ان سے مریم نواز کا براہ راست رابطہ ہے؟ اور کیا ان لوگوں کو مریم نوازکا اتنا اثر و رسوخ ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر انہوں نے وڈیوعام کرنے سے روک دی؟
اگر فرض کرلیا جائے کہ یہ وڈیو کسی اور کے پاس نہیں بلکہ شہبازشریف کی حکومت کے ہی پاس ہے تو پھر کیا مریم نواز حکومت پر اوور رُول کررہی ہیں؟اور وڈیو رکوا رہی ہیں؟
ناقدین کا کہنا ہے کہ حامد میر کے دعوے سے کم ازکم یہ تو ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جو آڈیوز لیک ہوئی ہیں وہ حکومت لیک کروارہی ہے کیونکہ اگر عمران خان کی نازیبا وڈیو مریم نواز نے لیک ہونے سے رکوائی ہے تو پھر جو آڈیوز لیک ہوئی ہیں وہ بھی انہوں نے ہی لیک کروائی ہوں گی۔