گجرات کے چوہدری متحد، منیزے جہانگیر کا سلمان شہباز کے وزیراعلیٰ بننے کا دعویٰ
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ صوبہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز کے صاحبزادے کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بھی قرار دے دیا،ان پر دعوے پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور قاف لیگ کے رہنماؤں نے سوالات کا انبار لگا دیا
ٹی وی اینکر منیزے جہانگیرنے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت میں اندرون خانہ تبدیلی آنے کا امکان ہے جبکہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب سلمان شہباز شریف ہونگے۔ ان کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے متعدد سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ صوبہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز کے صاحبزادے کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بھی قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ طاقتور حلقوں کے پیغامات عمران خان کو پہنچانے لگے
منیزے جہانگیر کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور گجرات کے چوہدریوں نے مزید ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاہم پاکستانی سیاست میں پھسلن بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔
منیزے جہانگیر کے دعوے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے اخلاقیات سے عاری جملے کا استعمال کرتے ہوئے پوچھا آپ کی معلومات کے ذرائع کون سے ہیں۔
What is your source smoking? 🤣
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 8, 2022
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل کے سربراہ ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ میرے ذرائع تو بتارہے ہیں کہ پی ٹی آئی سب ارکان کشتی سے کود رہے ہیں اور اختر لاوا پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔
Are you sure cause my sources within Punjab Govt claim that all PTI MPAs have jumped ship and PML-N leader Akhtar Lawa will be the new Chief Minister of Punjab. https://t.co/7v6qAnCXFJ
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) December 8, 2022
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے منیزے جہانگیر کے ٹوئٹر پیغام پر کہا کہ سلمان شہباز پنجاب اسمبلی کے رکن ہی نہیں ہیں تو وہ کیسے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھال سکتے ہیں ؟ ۔
Jo bhi? #KhawabiPulao Salman is not a mpa . R they going to make him Win on a Woman Reserved Seat or Minority Seat? Maybe they can vacate a safe seat and pave the way to come via by elections but If PTI win that by election also then #GayiBhainsPaniMein. It's a Pipedream . https://t.co/wSOSADT7Ta
— Dewan Sachal (@essel1) December 8, 2022
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ ے درمیان پیدا خاندانی تنازعہ حل کروادیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے بھی عمران خان کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق طاقتور حلقوں کاپیغام پہنچا دیا ہے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مارچ تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شجاعت اور پرویز ایک ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو بالواسطہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی توڑنے سے پہلے وفاقی حکومت کا رویہ دیکھا جائے گا، ہمیں اپنے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کا نسخہ بتایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو بتایا کہ اگر تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی استعفے دیتے ہیں تو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون پرویز الہیٰ کی حمایت کردیں گے ۔