وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے وزیراعظم کو پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان کے تناظر میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں ڈیلیفیونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد سردار حسنین بہادر وزارت سے مستعفی

موجودہ حکومت ہائبرڈ ہے عمران خان حکومت گرانے میں کچھ حصہ اسٹیبلشمنٹ کا تھا، مصطفیٰ نواز

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے ، اور ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وفاقی وزراء کو بھی پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد کی تحریک لائے جائے یا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا جائے ، اس حوالے سے بھی ن لیگ نے مشاورت وسیع کردی ہے۔

دوسری طرف سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، اسمبلی اگر ٹوٹ گئی تو الیکشن پنجاب اور کے پی میں ہوگا جبکہ وفاقی حکومت اپنا وفاق میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ تحاریر