اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جب دو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو انتخابات کی جانب جانا مجبوری ہوگی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی پیش گوئی کردی ہے کہ الیکشن اپریل میں ہونے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب 2 اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا ، اسمبلیاں تحلیل ہونے پر الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو بھی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا ، اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیے

استعفوں کا معاملہ: عمران خان نے پی ٹی آئی ایم این ایز کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پرویز الہیٰ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے، لیکن لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتےکے روز بھی سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپریل یا مارچ میں انتخابات ہو جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر