عدالتی نظام طاقتوروں کے سامنے پتلیوں کی طرح ہاتھ باندھے کھڑا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ "کس طرح ہمارا نظام انصاف ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔"

سینیٹر اعظم سواتی کو غداری کیس میں ضمانت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ارشد شریف، اعظم سواتی اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر عدلیہ پر تنقید کی ہے ، ججز کو کٹھ پتلیوں سے تشبیہہ دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے تھریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ "ارشد شریف ، اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی FIR درج نہ ہونے کے تین واقعات نے پاکستان میں رول آف لاء کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، عمران خان
استعفوں کا معاملہ: عمران خان نے پی ٹی آئی ایم این ایز کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔”
ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی FIR درج نہ ہونے کے تین واقعات نے پاکستان میں رول آف لاء کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے، کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندہ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثئت اختیار کر چکے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2022
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثئت اختیار کر چکے ہیں۔”
واضح رہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے یہ تبصرہ 74 سالہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے اسلام آباد ہائی کورٹ سے غداری کیس میں ریلیف حاصل نہ کرنے کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ غداری کیس میں ضمانت کے لیے سینیٹر اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ، تاہم ان کے کیس کی سماعت اگلے پیر تک ملتوی کر دی گئی۔









