پی ٹی آئی پارلیمانی کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہی تاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آ سکے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی پارلیمانی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن حکومت اس کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
یہ ردعمل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی والدہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ایک اجتماع کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قابل تجدید اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے درآمدی بل کم کریں گے، وزیراعظم
زرداری اور ان کے بیٹے نے پیپلز پارٹی کو سکیڑ کر بی بی کے دشمنوں کا مشن پورا کردیا، فواد چوہدری
گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آپ کے آخری موقع ہے آپ پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں کیسے واپس آسکتے ہیں کیونکہ نہ وہ خود اور نہ ان کی پارٹی یہ برداشت کرسکتی ہے کہ ان سامنے کیا ہورہا ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے کیونکہ وہ عام انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی ہے۔
بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میں عمران خان کو آخری بار وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ وہ آئیں اور اسمبلی میں بیٹھ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں، اگر سڑکوں پر رہے تو حکومت بات نہیں کرے گی۔’
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ نیب عمران خان کے خلاف استعمال ہو۔
شاہ محمود قریشی کے ردعمل سے قبل رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”Establishment کی کٹھ پتلیوں نے آج بے نظیر بھٹو کے مزار پر تماشہ لگایا، زرداری اینڈ سن نے بے نظیر کے فلسفے ہر وہ گہری ضرب لگائی کہ بے نظیر کے قاتل بھٹو کو ختم نہیں کر سکے لیکن پیپلز پارٹی کی وفاقی حیثیت کو ختم کر کے انھوں نے بینظیر کے دشمنوں کا مشن پورا کر دکھایا۔”
Establishment کی کٹھ پتلیوں نے آج بے نظیر بھٹو کے مزار پر تماشہ لگایا، زرداری اینڈ سن نے بے نظیر کے فلسفے ہر وہ گہری ضرب لگائ کہ بے نظیر کے قاتل بھٹو کو ختم نہیں کر سکے لیکن پیپلز پارٹی کی وفاقی حیثئت کو ختم کر کے انھوں نے بینظیر کے دشمنوں کا مشن پورا کر دکھایا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 27, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "آج ملک میں صرف ایک وفاقی پارٹی اور ملک کا صرف ایک لیڈر ہے، چاغی کے پہاڑوں سے خیبر تک اور لاہور سے کراچی تک عمران خان کی للکار ہے۔”
بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی بونا قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ "سیاسی بونے صرف جعلی تقریروں سے سیاست میں زندہ نہیں رہ سکتے۔”