عمران خان نیازی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا ، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے چار سالوں میں معاشی صلاحیت کو تباہ کرکے قرضوں میں جکڑا گیا، ملکی تاریخ کے اسی فیصد قرضے پی ٹی آئی نے لئے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس سال ناکام نالائق و نااہل وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے فارغ کیا گیا، عمران خان کو اس لئے فارغ کیا گیا کہ انہوں نے مہنگائی کی اور نوجوانوں سے روزگار چھینا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے ذریعے عمران خان کو این آر او دیا گیا، آر ٹی ایس سے ایسی حکومت آئی جس میں صلاحیت نہیں تھی ترقی کی اینٹ سے اینٹ بجائی، عمران خان نے حکومت میں آتے ہی معیشت کو ایک اعشاریہ سات اور پھر منفی میں معیشت کو پھینک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں معذور افراد کے لیے بڑی خوشخبری، حقوق کیلئے قانون منظور

اراضی فراڈ کیس:  لیگی رکن اسمبلی چوہدری اشرف 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ چار سالوں میں معاشی صلاحیت کو تباہ کرکے قرضوں میں جکڑا گیا، ملکی تاریخ کے اسی فیصد قرضے پی ٹی آئی نے لئے، پہلے سترہ سو ارب روپے پاکستان کا بوجھ اب پانچ ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا جو تین گنا اضافہ پی ٹی آئی نے کیا، خزانے کا 100فیصد قرضوں میں جارہا تھا ملک کو چلانے کے لیے مزید قرضے لیے جارہے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا اگر ہم نے بھی قرضہ لیا تو ایسا گڑھا ہوگا جو کبھی نہیں بھرے گا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، قومی مفاد کےلئے حکمرانی کررہے ہیں معیشت ، امن و امان کو نارمل کرنے کےلئے کام کررہے ہیں۔

پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ جسے 2018 میں جیتا تو چار سالوں میں اقدامات سے دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع ملا، اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو انتہاپسندی یا دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان کی شناخت کو جو آئین دیتا ہے اسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا ہم پی ٹی آئی، ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے تو ہو سکتے ہیں لیکن کچھ چیزوں پر سیاسی شناخت سے باہر نکل کر کام کرنا ہوگا، پی ٹی آئی جو سیاسی جماعت ہے عمران خان چار سال تک مضبوط وزیراعظم نے پروٹوکول انجوائے کیا وہ دشمنی نہیں ملکی مفادات کا خیال رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سے نہیں سنا ملک ڈیفالٹ ہونے لگا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت و عمران خان نے نفسیاتی جنگ و فضا قائم کررکھی ہے پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا ہے، پی ٹی آئی نے ڈیفالٹ کے شوشے پر ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وزارت خزانہ نے فرمان دیا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کی قسط کےلئے پیسے نہیں ، ترقیاتی بجٹ کو پیٹرول و ڈیزل سبسڈی میں ڈال دیا تھا، دو سو چالیس ارب روپے سبسڈی دے کر ملکی معیشت میں اتنا بڑا سوراخ کر دیا جسے سنبھالنے کےلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان خاتون جج سپریم کورٹ کے فیصلوں کو روندے تو استثنیٰ حاصل ہے، عدلیہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے توہین نہیں کررہا ایک شخص عدالتی توہین کرتا تو اس کی بازپرس نہیں ہوتی، سات ماہ تک سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر عمل نہ کیا تو کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی، پنجاب کے عوام نے 2018ء کو ن لیگ کو مینڈیٹ دیا تو عثمان بزدار کی شکل میں سزا دی گئی۔

متعلقہ تحاریر