جماعت اسلامی کا لاہور میں انوکھا احتجاج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئینہ دکھا دیا
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے عوام نے ووٹ کو عزت دو اور نئے پاکستان والوں کو بھی دیکھ لیا ، دونوں نے عوام کو سوائے دھوکے اور کچھ نہیں دیا۔
سال نو 2023 کا آغاز ہوگیا مگر غریب عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں،،، سال 2022 کا اختتام جماعت اسلامی نے مرکزی و صوبائی حکومت کو نئے اور پرانے پاکستان کا آئینہ دکھتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار پی پی 168 احمد سلمان بلوچ نے عوامی مسائل پر احتجاج کی قیادت کی، مظاہرین نے کھلے آسمان تلے لکڑی کے چولہے رکھ کر کھانا پکایا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ بھی پڑھیے
اراضی فراڈ کیس: لیگی رکن اسمبلی چوہدری اشرف 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
وزیراعلیٰ چودھری نے فیصلہ سازی میں دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو شکست دے دی
اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں حکومتوں نے پیٹرول مزید سو روپے سے زائد مہنگا کردیا ، ایک سال میں ڈالر ظالموں حکمرانوں مزید پچاس روپے مہنگا کیا اور پیٹرول تقریباً 100 روپے تک مہنگا ہوا ، سال 2022 کے اختتام تک عوام سے آٹا بھی چھن گیا اس وقت نا آٹا ہے نہ بجلی نہ گیس ہے۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے حکمران اور سرکاری ادارے ہیں جو کام نہیں کرتے، عوام نے نئے اور پرانے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو آزما لیا ہے ۔ اب فیصلہ عوام کرینگی ۔ الیکشن کمیشن ماہانہ تنخواہیں لیتے ہیں ملک میں انتخابات کرانے کی اور الیکشن کے وقت کہتے ہیں ہم الیکشن نہیں کرا سکتے ہیں، مظلوم قوم کو آج عہد کرنا ہو گا ہمیں استعمال کرنے والے حکمرانوں سے جان چھڑانا ہو گی۔
احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا کہ اس وقت تمام جماعتوں اقتدار میں ہیں ، واحد جماعت اسلامی ہے جو اپوزیشن میں ہیں۔ عوام کے سامنے ووٹ کو عزت دو اور absolutely not والے ناکام ہوچکے ہیں ۔ جمہوری ملک میں تبدیلی جمہوری انداز سے ہی آئے گی۔ ہم دعاگو ہے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے۔