عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرانے کے لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے 9 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کروا کر کے پی اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیں گے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد صاحب اختیار لوگ انتخابات کرانے پر مجبور ہوں گے اور میں اپریل میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

شفاف انتخابات تک ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، عمران خان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے نظام انصاف پر سوالات اٹھا دیئے

عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دلانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے اور اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرانا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی نے 9 جنوری کو اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرانے کےلیے چیئرمین تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی کے گروپس بھی تشکیل دیئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں کر اہم اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات اس لیے بھی ضروری ہیں کیونکہ نئی آنے والی حکومت عوامی مینڈیٹ سے آئے گی اور وہ ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھال سکتی ہے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر