نئی فوجی قیادت کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کےلیے صاف و شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت الیکشن سے نہیں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ، شہباز حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دلدل میں ڈوبتے جارہے ہیں ، سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنے کا صرف ایک حل ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی: پی پی اور ای سی پی ذمہ دار ہے ، متحدہ کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا چوہدری پرویز الہیٰ نے ہم سے وفاداری نبھائی ، ہمیں پرویز الہیٰ کی وفاداری واپس کرنی ہے وہ ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں ۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی ہیں ہم حکومت کو اتنا مجبور کردیں گے کہ وہ اپریل میں انتخابات کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی فوجی قیادت کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔

بی بی سی اردو کے نامہ نگار عثمان زاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا شہباز شریف کی حکومت الیکشن سے نہیں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے ، لوگوں کو 20 سے 25 کروڑ روپے دے کر خریدا گیا۔ ان کو ہمارے اوپر بٹھانے کے لیے جنرل باجوہ نے ان کا ساتھ دیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروائے۔ ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا۔ کبھی پاکستان کے معاشی حالات وہ نہیں جو آج ہیں۔‘

متعلقہ تحاریر