پاکستانی ماہر تعلیم احمد سایا کی ریاضی کی کتاب او لیول کے نصاب میں شامل

  پاکستانی ماہر تعلیم  اور انگلش ایجوکیشن سسٹم ( او لیول اینڈ اے لیول ) کے استاد احمد سایا نے قوم کو سر فخر سے بلند کردیا، کیمبرج یونیورسٹی  کی خواہش پر او لیول  کیلئے ریاضی کی کتاب لکھ دی جوکہ 25 مئی کو عالمی سطح پر رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی ،احمد سایا کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں

پاکستانی ماہر تعلیم  اور انگلش ایجوکیشن سسٹم (او لیول اینڈ اے لیول) کے معروف ٹیچر احمد  سایا نے او لیول کے طالب علموں کیلئے ریاضی کی  کتاب لکھنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

کیمبرج یونیورسٹی پریس نے معروف پاکستانی ماہر تعلیم ، "او لیول اور اے لیول کے معروف ٹیچر احمد سایا کو او لیول کی ریاضی کے کتاب لکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی  تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبا  کے لیے شاندار تحفہ

کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے ملنے والی ذمہ داری معروف پاکستانی ماہر تعلیم نے احسن طریقے سے مکمل کرلی ہے۔ احمد سایا کی ریاضی کی کتاب بھی شائع ہوچکی ہے ۔

پاکستانی ماہر تعلیم احمد سایا کی جانب سے او لیول کے نصاب کیلئے لکھی گئی ریاضی کی کتاب کی باقاعدہ رونمائی 25 مئی 2023 کو عالمی سطح پر منعقد کی جائے گی ۔

احمد سایا پہلے پاکستانی ہیں جنہیں کیمبرج یونیورسٹی پریس  کی جانب سے  او لیول کی ریاضی کی کتاب  لکھنے کا اعزاز ملا ۔ احمد سایا "او اور اے لیول کے معروف استاد ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی  ماہر تعلیم اور استاد احمد سایا 2019 میں کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب  ایک پول کے تحت ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

لیاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم کی نمائش پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کیمبرج ایجوکیشن نے  اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ ججوں کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن انہوں نے اب ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ 2019 کے لیے چھ فائنلسٹوں کا فیصلہ کر لیا ۔

واضح رہےکہ احمد سایا”او لیول اور اے لیول  کے طلباء کو ریاضی اور اکاؤنٹنگ  کے استاد ہیں، ٹیچنگ فیکلٹی ممبر اور  بطور کونسلر کئی اے لیول کے اسکولزاور کالجزسے وابستہ  ہیں ۔

متعلقہ تحاریر