کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار
باپ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جبری طور زنا کیا کرتا تھا

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دوستوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔
کورنگی پولیس کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔مثاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ گرفتار ملزم اس کا باپ ہے جو اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا ریپ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
جزلان فیصل کا المناک قتل، سندھ حکومت کی بے بسی پر سوالات کھڑے
پولیس کے مطابق بازیاب لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص جوکہ لڑکی کا باپ ہے اس نے مجھے زنجیروں میں جکڑ کر قید میں رکھا ہوا تھا اور اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جبری طور زنا کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔
جناح اسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ پولیس لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لائی تھی تاہم لڑکی کے جسم کے کسی بھی حصے پر تشدد کے نشانات نہیں تھے جبکہ لڑکی نے بتایا کہ اسے مبینہ طور پر اس کے والد نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ اور سیمین سیرولوجی کے لیے لڑکی کے جسم سے نمونے حاصل کیے ہیں۔ لڑکی نے اپنے بیان میں اپنے والد اور دو دیگر مردوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا۔