پاکستان کی پہاڑی چوٹی کے 2 سر کرنے کیلئے 100 کوہ پیماؤں کی مہم جاری
صاف موسم کا فائدہ اٹھا کرکے 2 اور اطراف کی 6 بڑی چوٹیاں سر کرنے کے لیے 100 سے زائد کوہ پیما ؤں نے کوششیں تیز کردیں
پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بڑی پہاڑی چوٹی کے 2 اور اطراف کی 6 بڑی چوٹیاں سرکرنے کے لیے100 سے زائد کوہ پیما ؤں نے اپنی کوششیں شروع کردیں تاکہ موسمی حالات سے فائدہ اٹھایا جا سکے جو 22 جولائی تک صاف رہنے کا امکان ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان میں آئے 100 سے زائد کوہ پیماؤں نے کے2 اور گرد نواح کی مزید 6 پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کے لیے موسمی حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوششیں شروع کردی ۔ 22 جولائی تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
چھ کوہ پیماؤں نے براڈ چوٹی کو سر کرلیا ہے جبکہ دوسرے کئی غیرملکی 8,051 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی دھن میں مگن ہیں۔ کوہ پیما صاف موسم کا بھر پور فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔
بیس کیمپ سے اوپر کی طرف روانگی سے قبل نیپالی سے آئے کوہ پیماؤں نے پوجا کی تقریب کا انعقاد کیا اور کامیابی اور حفاظت کی دعا مانگی ۔ٹیم ارکان نے چوٹیاں سر کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کیں ہوئیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس موسم گرما میں K2 پر کل 250 کوہ پیما ایکشن میں ہوں گے جبکہ 150 کوہ پیماؤں نے چوٹی پر جانے کی کوششیں ترک کر دی تھیں۔
نیپال ٹیم کے لیڈر کاکہنا ہے کہ میں یہاں اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ ہوں اور ہم آسانی سے کسی چیز کو ترک نہیں کرتے ہیں۔ ہم کامیابی حاصل کریںگے ۔
کوہ پیما ئی کی ایک کمپنی کے مطابق ان کے 6 کوہ پیماؤں نے گزشتہ روز کے 2 کی چوٹی سرکی جن میں کینیڈین،بولیویا کے مہم جو شامل تھے۔