خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس کانسٹیبل شہید

ٹانک میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کرکے 2 پولیس کانسٹیبل  پیر رحمان اور نثار کو شہید کردیا، واقعے کے بعد دہشتگرد  فرار ہوگئے 

خیبر پختونخوا کی تحصیل  ٹانک میں  دہشتگردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرکے ان کی سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس کانسٹیبل کو شہید کردیا جبکہ واقعے کے بعد دہشتگرد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

خیبر پختونخوا کی تحصیل ٹانک کے علاقے تھانہ گومل کی حدود کچہراگرہ میں دہشتگردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کو فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات 2 پولیس کانسٹیبل  جان کی بازی ہار گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

بل گیٹس کا پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز پراظہار تشویش

شہید پولیس اہلکارانسداد پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر معمورتھے کہ اس دوران نامعلوم دشتگردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید پولیس والوں کی شناخت پیر رحمن بیلٹ نمبر 1153 اور نثار بیلٹ نمبر 1109 کے نام سے ہوئی۔ واردات کے بعد دشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں جائے وقوع پر پہنچے  اور شہید اہلکاروں کی میتیں  مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ  28 جون کو  شمالی وزیرستان  میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیو ورکر اور 2 پولیس اہلکار  شہید ہوگئے تھے  جبکہ ایک راہگیر بچہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا ۔

خیبر پختونخوا کے علاقے درو اڈا اکاخیل(لنڈی کوتل) میں بھی 26 مئی کو دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس   میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات ایف سی کا جوان زخمی ہوگیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر