سنگا پور کے وزیراعظم کا ملک میں ہم جنس پرستی سے پابندی ہٹانے کا اعلان

سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ نے کہا کہ حکومت تعزیرات کی دفعہ 377 اے کو منسوخ کرے گی جوکہ نوآبادیاتی دور کا  قانون ہے جس کے تحت  ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے

سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لونگ نے کہا ہے کہ جلد ہم جنس پرستوں پر نوآبادیاتی دورکی پابندی ختم کردی جائے گی جس سے ہم جنس پرستوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور انہیں راحت ملے گی۔

سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لونگ نے قوم سے خطاب میں ملک میں رائج ہم جنس پرستی کے خلاف قانون کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے  ہم جنس پرستوں کو سہولت اور راحت پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سنگاپور نے متنازع بالی ووڈ فلم ‘کشمیر فائلز’ پر پابندی لگا دی

لی شین لونگ نے کہا کہ حکومت تعزیرات کی دفعہ 377 اے کو منسوخ کرے گی جوکہ نوآبادیاتی دور کا  قانون ہے جس کے تحت  ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔

سنگاپوری وزیراعظم نے کہا کہ  ہمارا معاشرہ ہم جنس پرستوں کو قبول کرنے والا ہوتا جارہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کرنا صحیح کام ہے اوروہ چیز جسے اب زیادہ تر سنگاپوری قبول کریںگے۔

لی شین نے کہا کہ گرچہ ہم دفعہ 377A کو منسوخ کررہے ہیں تاہم شادی کے  متعلق  قوانین بر قرار رہے گے  جس کے تحت مرد و عورت کی شادی کو تسلیم کیا جائے گا ۔

سنگا پور میں ہم جنس افراد کے مابین جنسی تعلق پر عائد پابندی ختم کر نے کے اس فیصلے کو ایل جی بی ٹی کیو (LGBTQ)برادری کے حقوق کے تحفظ کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سنگا پور کے ہم جنس پرست افراد   طویل عرصے سے اس پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک  نارواء اور امتیازی سلوک  ہے ۔

متعلقہ تحاریر