شوبز اور فیشن انڈسٹریز سے وابستہ افراد کی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت

ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر پاکستانی میڈیا انڈسٹری، اداکاروں اور گلوکاروں، فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں بہادر صحافی قرار دیا، شوبز شخصیات نے ارشد شریف کے قتل کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافت کی متوازن آواز تھے  

پاکستانی اداکاروں اور اداکاؤں نے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں  قتل پر  گہرے غم و غصے کا اظہار کیا۔ گلوکار شہزاد رائے نے ارشد شریف کی موت کو ناقابل یقین قرار دیا ۔

کینیا کی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی موت پر پاکستانی شوبز اسٹارز نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

صدر ، وزیراعظم ، وزیر خارجہ ، عمران خان ، تمام صحافتی تنظیموں اور دیگر رہنماؤں کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر پاکستانی میڈیا انڈسٹری ،اداکارو  گلوکاروں، فیشن انڈسٹری  سے وابستہ افراد نے  اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں بہادر صحافی قرار دیا ۔

معروف گلوکار  شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ارشد شریف کی ناگہانی موت پر شدید رنج و غم میں لکھا کہ  ناقابل یقین اور تباہ کن خبر ہے ۔ انہوں نے معفرت کی دعا بھی کی ۔

اداکارمنیب بٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اب بھی اس خبر پر یقین نہیں کرسکتا ۔منیب نے کہا کہ میں ہمیشہ ارشد شریف کا مداح  رہونگا ۔

منیب بٹ نے ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ارشد شریف ہم شرمندہ ہیں۔

مشہورایکٹرعدنان صدیقی نے بھی ارشد شریف کے  قتل پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف صحافت کی متوازن آواز تھے۔ ہم نے صحافت کا ایک عظیم شخص کھو دیا ۔اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں ۔

ماڈل ازیکا ڈینیئل مقتول ارشد شریف کی تصویر شیئر کی ۔ انہوں نے قتل کا افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سے متعلق خبر سن کر سکتے میں آگئیں۔ صبح اٹھتے ہی سب سے بری خبر سنی۔

ازیکا ڈینیئل ارشد شریف کے قتل کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جس صحافی کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ ملا، اسے قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی ارشد شریف کے قتل پر جذباتی پیغام لکھا کہ پاکستان انہیں کبھی بھلا نہیں پائے گا، انہوں نے اپنی زندگی میں بہترین سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ تحاریر