اسحاق ڈار کو سعودی عرب اور چائنا سے 13 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کی امید
سعودی عرب اور چین نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی یقین دہانی کروادی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چائنا 9 جبکہ سعودیہ 4 ارب ڈالر فراہم کرے گا، کرنسی سویپ بڑھانے اور تعطل کا شکار منصوبے بھی دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عربیہ اور چائنا سے 13 ارب ڈالر جلد ملنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 4 جبکہ چائنا 9 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواچکا ہے ۔
انگریزی روزنامہ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا اور سعودی عربیہ نے 13 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ کرنسی سویپ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 13 ارب ڈالرکے امدادی پیکج میں 9 ارب چائنا جبکہ 4 ارب ڈالر سعودی عرب فراہم کرے گا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کراوئیں گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے 4 ارب ڈالر کے قرضوں، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی سویپ کو تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر بڑھانے کا وعدہ کیا ہے ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چائنا میں چینی صدر نے شی چن پنگ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ چین نے ہائی اسپیڈ ٹرین پروگرام میں بھی سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں کراچی سے پشاور تک10 ارب ڈالر مالیت کے ہائی سپیڈ ریل پروجیکٹ کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس کیلئے دونوں ممالک متحرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب کی 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی آفر سرخ فیتے کی نذر
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کو بڑھا کر 6 ارب ڈالر کرنے اور تیل کی 1ارب 20 کروڑ ڈالر کی موخر ادائیگیوں کو دگنا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب نےتعطل کا شکار ہونے والے گوادر پیٹرو کیمیکل ریفائننگ کے 12 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کو دوبارہ سے بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔