معروف صنعت کار اشتیاق بیگ کا گلوکار زوہیب حسین پر ہتک عزت کا دعویٰ
سحرانگیز گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن پر ان کے سابق بہنوئی مرزا اشتیاق بیگ نے لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سنگین اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے میری ساتھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ حسن مرتے دم تک میری بیوی تھی ہماری کبھی طلاق نہیں ہوئی یہ افواہیں زوہیب نے پھیلائی تاکہ ہماری مشترکہ جائیداد پر قبضہ کرسکے

معروف صنعت کار اور سماجی رہنما مرزا اشتیاق بیگ نے گلوکار زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اشتیاق بیگ نے لندن کی عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ زوہیب حسن کے الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔
بیگ گروپ آف کمپنیز کے وائس چیئرمین، معروف صنعت کار مرزا اشتیاق بیگ نے گلوکار زوہیب حسن کے خلاف لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کے الزامات سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
نازیہ حسن کی موت کے 21 سال بعد تنازعہ کیوں کھڑا ہوا؟
مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ نازیہ حسن کی 22ویں برسی کے موقع پر زوہیب حسن کی جانب سے مجھ پر انتہائی سنگین و بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے جس سے ساتھ متاثر ہوئی ہے ۔
اشتیاق بیگ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ زوہیب حسن میری مرحوم اہلیہ کے بھائی ہیں اور مسلسل مجھ پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ انکے الزامات کی وجہ سے میری ساتھ متاثر ہورہی ہے۔ مجھے امید ہے لندن کی عدالتیں مجھے انصاف فراہم کریں گیں ۔
صنعت کار مرزا اشتیاق بیگ کے دعوے پر نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف برطانیہ میں کیس بنتا نہیں ہے مگر میں ہر فورم پر دفاع کرونگا اور اپنا پورا قانونی حق استعمال کروں گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سحر انگیز آواز کی مالکہ اور پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے اپنے سابق بہنوئی معروف صنعتکار مرزا اشتیاق بیگ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی بہن کو قتل کیا ہے ۔
زوہیب حسن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میری بہن نازیہ حسن کو ان کے شوہر مرزا اشیاق بیگ نے زہر دیا تھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی تاہم پولیس رپورٹ کے مطابق مرحومہ نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے۔
زوہیب حسن کے الزامات پر گزشتہ سال بھی صنعت کار مرزا اشتیاق بیگ نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں معافی مانگیں یا ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
اسپاٹیفائی کا 22ویں برسی پر نازیہ حسن کو شاندار خراج عقیدت
خیال رہے کہ رواں سال سمتبر میں مرزا اشتیاق بیگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اور نازیہ حسن کے درمیان طلاق نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی ان تمام تر افواہوں کی تردید کی تھی اور اس کے ثبوت بھی ہیں ۔
اشتیاق بیگ نے اپنے انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کیا کہ نازیہ حسن نہ صرف خوبصورت تھی بلکہ ایک شفاف اور بہترین دل کی مالکہ بھی تھی۔ہمارے درمیان محبت تھی اور ہے جس کا ثبوت ہے کہ آج تک دوسری شادی نہیں کی ہے ۔
واضح رہے کہ سحر انگیز گلوکارہ نازیہ حسن نے1995 میں صنعت کار مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کی تھی دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ نازیہ حسن اگست 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر لندن میں دوران علاج جہاں فانی سے چل بسی تھیں ۔









