پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں نمایاں کمی

سینیٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017۔2018 کے دوران  وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 508 ملین روپے تھے ،مالی سال 2018-2019 میں  مزید کم ہوکر 368 ملین تک آگئے جبکہ مالی سال 19-20 میں اخراجات میں مزید کمی آئی اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 315 ملین روپے ہوگئے

وزیراعظم ہاؤس کے سالانہ اخراجات میں گزشتہ چار سالوں کے دورا ن کفایت شعاری مہم سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔تفصیلات سینیٹ میں پیش کی دی گئیں۔

سینیٹ میں وزیراعظم ہاؤس کے 2019 سے 2021 تک کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق چار سالوں کے دوران وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیش نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین سال کے دوران وزیراعظم  ہاؤس  کے لیے 1 ارب 17 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا  تاہم  اخراجات 90 کروڑ روپے سے زائد رہے۔

چار سال کے دوران سالانہ بنیاد پر وزیراعظم ہاؤس کے اخرات میں کمی آئی۔ مالی سال 2017۔2018 کے دوران  وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات508 ملین روپے تھے ۔

مالی سال 2018-2019 میں  مزید کم ہوکر 368 ملین تک آگئے جبکہ مالی سال 19-20 میں اخراجات میں مزید کمی آئی اور وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات 315 ملین روپے ہوگئے ۔

مالی سال2021-2020 کے دوران تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں مزید کمی لائی گئی اوراسے 300ملین روپے تک لایا گیا ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کفایت شعاری مہم کے اقدامات کے نتیجے میں بڑی حد تک کمی لائی گئی  ۔

سینیٹ میں پیش کیے گئے اعداد شمار کے مطابق تحریک انصاف کے چار سالہ دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں غیر ضروری عہدوں کا خاتمہ بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے ووٹوں کا تناسب37 سے بڑھ کر 49فیصد ہوگیا،احمد بلال محبوب

سینیٹ میں وزیراعظم ہاؤس کے 2019 سے 2021 تک کے اخراجات کی پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 258 غیر ضروری عہدے ختم کیے گئے ۔

اعداد و شمار میں بتایا کہ چار سال کے دوران وزیر اعظم کی نقل و حرکت / سفر وغیرہ کے دیگر اخراجات اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے بجٹ سے پورے کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر