وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
وکٹ کیپر نے حدیث مبارکہ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
وکٹ کیپر نے حدیث مبارکہ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب ملک کا شاندار کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو خراج تحسین
بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
میڈیا منیجرطلحہٰ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔محمد رضوان نے اپنے میڈیا منیجر کے ٹوئٹ کو اپنے تبصرے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنی بیٹیوں کی پرورش کرو گے اور ان کا خیال رکھو گے تو جنت میں میرے ساتھ ہو گے“۔
The beloved Prophet Muhammad SAW said, if you provide for your daughters & take care of them, you will be with me in Jannah.
Alhumdulillah. Allah pak ka behad karam or fazal hai k us ne beti jasi rehmat se nawaza. Allah pak hum sab ko betiyo ka haq ada kerne wala banaye, Ameen. https://t.co/qrFYRwx5K9
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 27, 2023
انہوں نے مزید لکھاکہ”الحمدللہ!اللہ پاک کا بےحد کرم اور فضل ہے ہمیں بیٹی جیسی رحمت سے نوازا۔ اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے، آمین“۔ساتھی کھلاڑیوں امام الحق،عابد علی، بلاول بھٹی،سلمان بٹ اور دیگر نےوکٹ کیپر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد سے نوازا ہے۔









