افتخار احمد نے کوئٹہ میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے چھکے چھڑادیے
پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے، ٹوئٹر پر افتی مینیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
کوئٹہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے پنجاب کے نگراں وزیرکھیل وہاب ریاض کے چھکے چھڑادیے۔
کوئٹہ کے اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ کے دوران پہلی اننگز کے آخری اوور میں افتخار احمد نے پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8 کے پاسز اور ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری
بی سی سی آئی نے ایشیا کپ پاکستان سے باہر کرانے کا مطالبہ کردیا
افتخاراحمد نے 50 گیندوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز بنائے۔
6⃣ 6⃣ 6⃣ 6⃣ 6⃣ 6⃣ 💪
Iftikhar goes big in the final over of the innings! 🔥
Watch Live ➡️ https://t.co/xOrGZzkfvl pic.twitter.com/CDSMFoayoZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2023
جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے ہوم گراؤنڈ پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ افتخار احمد 50گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے اور 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرارپائے۔
Proper entertainer he is! 🔥⚡
Quetta, did you enjoy #IftiMania?#PurpleForce #QGvPZ pic.twitter.com/Y55qbnF8mW— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 5, 2023
افتخاراحمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور میمز کی بھرمار ہوگئی۔
Chachu Ifti is looking for Amir. #IftiMania pic.twitter.com/1pMaVInyGs
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) February 5, 2023
Chachu #IftiMania 😂 pic.twitter.com/elGqPRWi6I
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 5, 2023
#Iftimania pic.twitter.com/Sst1xgFVd4
— Abdul Ahad Jawaid (@abdulahadjawaid) February 5, 2023
63 runs in the last 16 balls. Ifti Mania has stormed into Quetta 🔥🔥
WATCH LIVE 👇https://t.co/hr8Z3Q4z2b pic.twitter.com/Ksfln86mJR
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 5, 2023
میچ کے بعد وہاب ریاض اور افتخار احمد کے درمیان میدان میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ وہاب ریاض نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جومرضی ہوجائے 6 چھکے مارنا بڑی بات ہے اور چھ چھکے کھانا بھی حوصلے کی بات ہے۔
Wahab Riaz and Iftikhar Ahmed enjoy the 𝐬𝐢𝐱 𝐬𝐢𝐱𝐞𝐬 in a #SpiritOfCricket moment 🤝 pic.twitter.com/DcAZYoMky1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افتخار احمد کے 6 چھکوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
Mere chotay bhai @IftiAhmed221 ne sports minister @WahabViki ka bhi lehaz nahi kiya 🤷. Minister sb ko easy na lein, he will bounce back too. Great to see the love and support shown by the people of Quetta. They deserve the best. pic.twitter.com/gwTsw4aPHT
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 5, 2023
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا لیکن منسٹر صاحب کو ہلکا نہ لیں وہ آپ باؤنس بیک بھی کرسکتے ہیں۔شاداب نے لکھا کہ کوئٹہ میں لوگوں کی محبت اور تعاون دیکھ کر خوشی ہوئی وہ بہترین کے قابل ہیں۔