پی ایس ایل 8 کا نغمہ کون کون سے گلوکار گائیں گے؟ نام سامنے آگئے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا میلہ رواں ماہ 13 فرور ی سے سجنے جارہا ہے, پہلے میچ میں میزبان ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے منتظمین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل8 کے لیے 2 پاپ گلوکاروں اور 2 ریپرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا علی ظفر پی ایس ایل8 کیلیے بھی خصوصی نغمہ تیار کریں گے؟

پی ایس ایل8 کے پاسز اور ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کے گانے پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ شے گل ایچ بی ایل پی ایس ایل 8  کے   ترانے کو اپنی آواز دینے کے لیے تیار ہیں۔آپ کتنے پرجوش ہیں؟

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر بھی دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ترانہ گانے والے گلوکاروں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل 2020 میں پی ایس ایل 6 کا ترانہ”تیار ہو “ گانے والی ٹیم میں عاصم اظہر بھی شامل تھے گوکہ یہ ترانہ صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آٰیا تھااور اس گانے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ریپر و اداکار فارس شفیع بھی پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے.

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گیت پسوڑی کا میوزک ترتیب دینے والے گلوکار ،نغمہ نگار اور پروڈیوسر عبداللہ صدیقی بھی بطور پروڈیوسر اور گلوکار اس ترانے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا میلہ رواں ماہ 13 فرور ی سے سجنے جارہا ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر