پاکستان سپر لیگ کی سونے سے بنی ٹرافی کی باوقار تقریب رونمائی

لاہور کے شالیمار باغ میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے، پی ایس ایل کی سپر نووا ٹرافی میں  24 قیراط کے  سونے  کااستعمال کیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی ڈیزائن کردہ 24 قیراط سپرنووا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8 ٹرافی کی نقاب کشائی کردی ۔ تقریب لاہور کے شالیمار باغ میں منعقد کی گئی ۔

لاہور کے شالیمار باغ میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے میں 4 دن باقی، شائقین کا جوش جگانے کیلیے پرومو جاری

پی ایس ایل کی سپر نووا ٹرافی میں24 قیراط کے سونے کااستعمال کیا گیا ہے جبکہ اسے مکمل طور پر پاکستان میں بنایا گیا ہے جس سے پاکستانی ہنر مندوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ 8 کی کی سپر نووا ٹرافی کے تین ستون، جو 9,907 چمکتے زرقون پتھروں سے جڑے ہوئے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے نصب العین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل ) کے چیف مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں اپنے ادارے کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

علی حبیب نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل ) گزشتہ 8 سال سے کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت  کررہا ہے جس سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کے لیے ایک مثبت امیج بنانے میں مدد ملی ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر