ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ بھارت نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے7 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا، شفالی ورما نے 33 رنز اسکور کیے  جبکہ جمیما 53 اور ریچا گھورش نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پول میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان بسمہ معروف نے 68 رنز اسکور کیے ۔

جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  گروپ میچ بھارت نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا ہنگامہ؛ 2016 سے 2022 تک کی فاتح ٹیموں کی داستان

کیپ ٹاؤن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر جویریہ خان نے10 رنز اسکورکیے جبکہ منیبہ 12 رنز بنا پائیں ۔

قومی ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹسمین ندا ڈار صرف دو گیند کھیل کر صفر پر پویلین لوٹ گئیں جبکہ سدرہ امین بھی11 رنز بنا پائیں جس کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ۔

عائشہ نسیم نے کپتان بسمہ معروف ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے81 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ عائشہ نسیم نے43 جبکہ کپتان بسمہ معروف نے 68 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔  بھارت کی جانب سے رادھا یادیو نے 2، جبکہ دیپتی شرما اور پوجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

بھارتی ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بہترین آغاز کیا۔ شفالی ورما نے 33 رنز اسکور کیے جبکہ جمیما 53 اور ریچا گھورش نے31 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔

روایتی حریف بھارت نے گرین شرٹس کا  150 رنز کا ہدف با آسانی 19 اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر